10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

معروف سیاحتی ماہر سلمان جاوید نے"ماحولیاتی فیس" متعارف کروانے کا مشورہ دیدیا


سیاسی

12/Dec/2024

News Viewed 46 times

معروف سیاحتی ماہر سلمان جاوید  نے"ماحولیاتی فیس" متعارف کروانے کا مشورہ دیدیا

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں واقع پہاڑ حیاتیاتی تنوع سے مالا مال ہیں، لیکن ایک دم سے بڑھتی ہوئی مقامی سیاحت، فضلہ تلف کرنے میں بدانتظامی اور موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ان کا تنوع متاثر ہورہا ہے۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ ماحول دوست طرزِ عمل جیسے مختص کیمپنگ سائٹس، زرعی جنگلات اور ماحول دوست انفراسٹرکچر  کی تعمیر انتہائی ضروری ہے۔  انہوں نے  پاکستان کے پہاڑوں میں تحفظ کی کوششوں کے لیے ماحولیاتی فیس متعارف کروانے کا مشورہ دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کمیونٹی کی شمولیت، گرین انفراسٹرکچر اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔



 

سلمان جاوید کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات پائیدار پہاڑی سیاحت کو فروغ دیں گے۔ قدرتی حسن کی حفاظت کریں گے، پائیدار معاش فراہم کریں گے، اور پاکستان کو ذمہ دارانہ سیاحت کے میدان میں عالمی رہنما کے طور پر پیش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماؤنٹین اسپورٹس کافی مہنگا شوق مگر چونکہ شوقین لوگ پیسہ خرچ کرتے ہیں، اس لیے رائلٹی میں مناسب اضافہ اور پہاڑی روٹس کو روٹیشنل بنیادوں پر ٹھیکہ دینا آمدنی بڑھانے کا  زریعہ بنے گا، جسے عوامی بہبود پر خرچ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے پہاڑوں کی صفائی مہمہات کی حوصلہ افزائی کرنے، آلودگی پھیلانے والوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے اور آلودگی کے ذمہ داروں کے لیے رابطہ افسران کو جوابدہ بنانے کی تجاویز  بھی دیں۔

متعلقہ خبریں